Sunday, 29 September 2024, 08:32:58 pm
 
پاکستان کی معاشی استحکام میں چین کا کردار ناقابل فراموش ہے،وزیرداخلہ
September 29, 2024

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبوں نے پاک چین دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات آج(اتوار) لاہور میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین سے ملاقات کے دوران کہی۔

وزیرداخلہ نے چین کے قونصل جنرل کو چین کے قومی دن کی مبارکبا د دی۔

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ قابل اعتماداور وفادار دوست ہے اور اس کی ترقی کی تیز رفتار سب کے لئے ایک مثال ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے میں چین کا تاریخی کردار ناقابل فراموش ہے۔