Sunday, 29 September 2024, 10:30:10 pm
 
وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی(ف) کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
September 29, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو پانچ سال کے لئے جمیعت علمائے اسلام(ف) کا بلا مقابلہ اور متفقہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جے یو آئی ہمیشہ عوام کی بہترین نمائندگی کرتی آئی ہے،جے یو آئی کے امیر کی حیثیت سے اُن کے انتخاب سے جمہوری اقدار کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے جے یو آئی کے قائد کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی کیلئے اُن کا کردار انتہائی اہم ہے، اُمید ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں جمیت علمائےاسلام (ف) ملک میں جمہوریت کی بالا دستی اور فروغ کے لیے بہترین کام کرے گی،مولانا فضل الرحمان کی قیادت اور بصیرت بلاشبہ جمعیت علمائے اسلام کو مزید بلندیوں کی طرف لیکر جائے گی۔

محمد شہباز شریف نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی جمیعت علمائے اسلام( ف ) کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔