Sunday, 29 September 2024, 08:32:46 pm
 
معاشی ترقی سیاسی استحکام سے براہِ راست منسلک ہے،احسن اقبال
September 29, 2024

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی سیاسی استحکام اور علم کے فروغ سے براہِ راست منسلک ہے۔

انہوں نے شیخوپورہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اپنے ملک کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں امن و استحکام یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے پیارے نبی خاتم النبیین حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن حکیم کی صورت میں علم و حکمت کا خزانہ نازل کیا اور پیغام دیا کہ آنے والا وقت علم کا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے اپنی روزمرہ زندگی میں علم اور دینی تعلیمات پر عمل کا راستہ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ سے ہم مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔