Sunday, 29 September 2024, 10:43:52 pm
 
خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل حل کرے،انجینئر امیر مقام
September 29, 2024

ریاستوں اورسرحدی علاقوں کے اُمور کے وزیر انجینئر امیر مقام نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ صوبے کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرے۔

انہوں نے سوات میں مسلم لیگ نون کے پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ بہتر معیارِ زندگی کے مستحق ہیں۔