Sunday, 29 September 2024, 10:30:58 pm
 
اشتعال انگیز بیانات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی نااہلی کی عکاسی ہے،وزیراطلاعات
September 29, 2024

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اشتعال انگیز بیانات صوبے میں حکومت چلانے میں اُن کی نااہلی کی عکاسی کرتے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد پر چڑھائی کی دھمکیاں نو مئی کو دہرانے کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے بیانات، کارروائیاں اور رویے جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی روایات کے خلاف ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ انہوں نے تعلیم، صحت، روز گار یا معاشی ترقی کے شعبوں میں مقابلے کا کبھی دعویٰ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے بیانات اور اقدامات ظاہر کرتے ہیں کہ انہیں جمہوری اور پارلیمانی اصولوں کی کوئی قدر نہیں ہے۔