Sunday, 29 September 2024, 08:26:19 pm
 
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یومِ قلب آج منایا گیا
September 29, 2024

آج عالمی یومِ قلب منایا گیا جس کا مقصد قلبی امراض سے بچائو اور اس کی روک تھام کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

رواں سال اس دن کا موضوع ''عمل کیلئے دل کا استعمال'' رکھا گیا۔

اس حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق فالج اور دل کی بیماریاں دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہیں جس سے عالمی سطح پر ہر سال تقریباً ایک کروڑ پچہتر لاکھ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔