Saturday, 20 April 2024, 02:05:03 am
تجزیہ کاروں کا افغان تنازعے کے سیاسی حل پر زور
September 29, 2018

تجزیہ کاروں نے افغانستان میں پائیدار امن کے قیام کے لئے افغان تنازعے کے سیاسی حل پر زوردیاہے۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ چینل کے ایک پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کارٹیپوسلطان نے کہاکہ تمام فریقوں کے درمیان مذاکرات افغان تنازعے کا واحدقابل عمل حل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان میں ایسے مذاکراتی عمل کی ضرورت پر ہمیشہ زور دیا ہے جس کی قیادت خودافغانوں کے پاس ہو۔اس موقع پر پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹرمحمدخان نے کہاکہ افغان حکومت کومخلص دوستوں اورایسے عناصر کے درمیان فرق سمجھنا چاہیے جو اپنے مفادات کے لئے افغانستان میں امن نہیں چاہتے۔دفاعی تجزیہ کارڈاکٹراے زیڈہلاالی نے کہاکہ امریکہ کے بھارت کی طرف جھکائوسے خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام اور بھارت کے منفی کردار سے افغانستان میں مزید کشیدگی پھیل گئی ہے۔دفاعی تجزیہ کاراکرام اللہ بھٹی نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جو افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے براہ راست متاثر ہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں دونوں ملکوں کے درمیان مثبت رابطوں کے ذریعے ہی بہتری آسکتی ہے۔بین الاقوامی تعلقات کی ماہرڈاکٹرہمابقائی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی جانب سے کی گئی تمام ترکوششوں کے باوجودافغان حکومت پاکستان کے ساتھ اعتماد کی فضا کوفروغ نہیں دے سکی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.