Wednesday, 24 April 2024, 11:06:30 pm
ریڈیوپاکستان جمعہ کوکشمیرآورکےموقع پر خصوصی پروگرام نشرکرےگا
August 29, 2019

مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریڈیو پاکستان نے کل (جمعہ کو) کشمیر آور منانے کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔ جمعہ کودوپہربارہ بجے سائرن کے بعد ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنوں سے قومی ترانہ اور آزادکشمیر کا ترانہ نشرکیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنوں کے تمام ملازمین اور ریڈیو پاکستان سے منسلک فنکار، شاعرہ اور ادیب اپنے اپنے اسٹیشنوں کے باہر جمع ہو کر کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ اس موقع پر بھی پاکستان اورآزادکشمیر کے ترانے پیش کئے جائیں گے ۔ مقررین اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف آواز بلندکریں گے۔ریڈیو پاکستان کا نیوز اینڈکرنٹ افیئرزچینل جمعہ کو دن کی مناسبت سے دوگھنٹہ پر مشتمل خصوصی نشریات پیش کرے گا۔ ان نشریات کے دوران ملک بھر میں نکالی جانے والی ریلیوں کی براہ ِراست رپورٹس نشر کی جائیں گی۔ ریڈیو پاکستان کی خبروں میں بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلیوں کی رپورٹس شامل کی جائیں گی۔ ملک بھر میں ہونے والی اہم تقریبات ریڈیو پاکستان کے ٹوئٹر اور فیس بک پر بھی براہ راست نشر کی جائیں گی۔ ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101 نیٹ ورک نے 12.00 سے12.30 دوپہر تک آئوٹ ڈور براڈکاسٹ کا انتظام بھی کیا ہے۔ملک بھر میں ریلیوں کے بعد ریڈیو پاکستان کے تمام اسٹیشنز پر نمازِ جمعہ کے بعد کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں جنہیں بدترین بھارتی مظالم اور تشدد کاسامنا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.