Thursday, 12 December 2019, 07:15:28 pm
وزیراعظم آزاد کشمیر کی دنیا کے اہم ممالک کے رہنمائوں سے تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد دینے کی اپیل
August 29, 2019

File Photo

وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے دنیا کے اہم ملکوں کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی ایشیاء میں امن کی بحالی کیلئے انسانی بنیادوں پر کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل میں مدد دیں۔مختلف ملکوں کی قیادت کے نام لکھے گئے خطوط میں انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ آگے آئے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا اہم کردار ادا کرے۔یہ خطوط روس چین اور انڈونیشیا کے صدور جرمن چانسلر سنگاپور کے وزیراعظم اور کیوبا سپین ناروے رومانیہ اٹلی سعودی عرب جاپان جنوبی کوریا اور دیگر ملکوں کے سربراہان مملکت کے نام لکھے گئے۔آزاد جموں کشمیر کے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے نام بھی خط لکھا اور ان پر زور دیا کہ وہ بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی روک تھام میں مدد کریں جو گزشتہ تین ہفتوں سے اپنے گھروں میں محصو رہیں۔ادھر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اجاگر کرنے پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد اور انکی ٹیم کے کردار کی تعریف کی۔

(این این آر، وہاج بشیر)