Saturday, 19 September 2020, 07:17:49 am
عوام کورونا پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، گونر بلوچستان
July 29, 2020

فائل فوٹو

بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے عیدالاضحی کے موقع پر تمام حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔

انہوں نے بدھ کے روز کوئٹہ میں ''جذبہ خدمت'' کے زیرعنوان ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کیلئے عیدسادگی سے منانی چاہئے۔
گورنر نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔