Saturday, 24 August 2019, 05:10:34 pm
اسلام کے سنہری اصولوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتوں کو مسلم معاشرے میں ہمیشہ آزادی اوراحترام ملا،تجزیہ کار
July 29, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اسلام کے سنہری اصولوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اقلیتوں کو مسلم معاشرے میں ہمیشہ آزادی اوراحترام ملا ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر محمد ضیاء الحق نے ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما جمشید تھامس نے کہا کہ اقلیتوں کو زیادہ سے زیادہ آزادی دینا وزیراعظم کا وژن ہے۔ عالم ِ دین ڈاکٹر مظہر نے کہا کہ اسلام مسلمان ریاست میں رہنے والی اقلیتوں کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر نذیر نے کہاکہ بھارت میں دہشت گردی کی ہر کارروائی پر تحقیقات کے بغیر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتاہے۔ دفاعی تجزیہ کار ریٹائرڈ بریگیڈئر محمود شاہ نے کہا کہ عالمی برادری کو آگے آکر کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے۔