Saturday, 11 July 2020, 04:33:41 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم کی طلباء کو وظائف دینے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
June 29, 2020

فائل فوٹو۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے وزیراعظم عمران خان سے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ڈاکٹر عطاء الرحمن نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے ملک میں تعلیم کے فروغ بالخصوص آن لائن تعلیم، مذہبی تعلیم اور سائنس کی جانب طالبعلموں کو راغب کرنے اور جدید تعلیم کیلئے بہتر مواقع فراہم کرنے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالبعلموں کو وظائف دینے کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ ان کی جدید تقاضوں کے مطابق سائنسی تعلیم کی جانب راغب کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔