Wednesday, 12 August 2020, 12:12:46 pm
وزیراعلیٰ کی ٹارگٹڈ اور انٹیلی جنس آپریشن تیز کرنے کی ہدایت
June 29, 2020

فائل فوٹو۔

سندھ کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ نے ٹارگٹڈ آپریشن اور انٹیلی جنس آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
وہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر پیر کے روز کراچی میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔
وزیراعلی نے پاکستان سٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کا حملہ روکنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی فوری اور بروقت کارروائی کو سراہا ۔