Wednesday, 12 August 2020, 11:48:35 am
وفاقی حکومت کے گلگت بلتستان کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے32 ارب روپے مختص
June 29, 2020

وفاقی حکومت نے نئے مالی بجٹ میں گلگت بلتستان کے سرکاری شعبے کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بتیس ارب روپے مختص کئے ہیں۔
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ان منصوبوں میں پانچ پن بجلی گھروں کی سکیمیں، علاقائی گرڈ، پچاس بستروں پر مشتمل ہسپتال ، سکردو ٹیکنیکل کالج،KIUانجینئرنگ کی سہولت بلتستان یونیورسٹی کی توسیع کا منصوبہ ،RCC پل ، گلگت سکردو سڑک،TB کنٹرول پروگرام ، سپارکو ریسرچ سنٹر اور بہبود آبادی کا منصوبہ شامل ہے۔