Thursday, 28 March 2024, 06:45:23 pm
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پرحملہ ناکام ،چاروں دہشتگرد مارے گئے
June 29, 2020

کراچی میں سکیورٹی فورسز نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام چاروں دہشت گردوں کوہلاک کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح چار دہشت گردوں نے جدید ہتھیار اوردستی بم استعمال کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یہ کوشش ناکام بنادی۔تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس اور رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے۔

وزیراعظم عمران خان نے آج کراچی میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے بہادری سے دہشت گردوں پر قابو پاتے ہوئے ان کا منصوبہ ناکام بنایا، انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو سکیورٹی اداروں کے بہادر اہلکاروں پر فخر ہے۔وزیراعظم نے شہید سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.