Thursday, 25 April 2024, 05:57:16 am
بہادر قوم کی مدد سے دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف
June 29, 2020

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی بہادر قوم کی مدد سے دشمنوں کی تمام کوششوں کو ناکام بنادیںگے جو ہمارے شہداء کی قربانیوں کے ذریعے مشکل سے قائم ہونے والے امن کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ٹوئیٹرپرایک پیغام میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے سیکورٹی گارڈز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں کو اسٹاک ایکس چینج کے داخلی راستے پردیکھا اورانھیں بروقت روک کر دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی کو ناکام بنادیا ۔آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آپریشنل تیاری کو سراہا اور پاک رینجرز اور سندھ پولیس کے اہلکاروں کی فوری ، موثر اور مربوط جوابی کاروائی کی تعریف کی جنہوں نے قلیل وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.