Saturday, 11 July 2020, 03:31:52 pm
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد5 لاکھ4 ہزار سے تجاوز کرگئی
June 29, 2020

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک شدگان کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ایک کروڑ دو لاکھ سے زیادہ افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے۔
امریکہ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے جہاں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد چھبیس لاکھ سے زائد ہے اور ایک لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں، برازیل دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد تیرہ لاکھ سے زائد ہے اور ستاون ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔
دنیا بھر میں اس وبا سے اب تک پچپن لاکھ سے زائد افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔