Saturday, 11 July 2020, 04:09:02 pm
چین کی دہشت گردی کیخلاف جنگ، قومی سلامتی کےتحفظ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی بھرپورحمایت
June 29, 2020

چین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی سلامتی اور استحکام کے دفاع کی کوششوں کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہے ۔
وزارت خارجہ کے ترجمان ZHAO LIJIAN نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین پاکستان میں دہشت گردی کے ہرطرح کے حملوں کی مذمت کرتا ہے اور کراچی میں دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمیوں اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کااظہارکیا ۔