Saturday, 20 April 2024, 08:54:18 am
آفریدی کی مقبوضہ کشمیرمیں غیررہائشی بھارتی باشندوں کوڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کرنےپر فسطائی بھارتی حکومت پرشدیدتنقید
June 29, 2020

کشمیر کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں غیر رہائشی بھارتی باشندوں کو ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کرنے پر فسطائی بھارتی حکومت پر شدید تنقیدکی ہے۔اسلام آباد میں جاری پریس ریلیز میں انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ وادی میں آبادی کے تناسب میں مصنوعی تبدیلی لانے کے نریندرمودی کے منصوبوں کیخلاف کارروائی کرے۔ شہریار آفریدی نے کہاکہ نسل پرست ہندو بالادستی کی خواہاں مودی حکومت کی مقبوضہ کشمیر میں آبادی کو تبدیل کرنے کی سازشیں تمام عالمی قوانین ، معاہدوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وباء کی آڑ میں بالادستی کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.