Sunday, 05 July 2020, 06:31:59 pm
سیاحت کے فروغ کیلئے10سالہ پالیسی کو حتمی شکل دیدی گئی،زلفی بخاری
May 29, 2020

قومی سیاحتی رابطہ بورڈ کے چیئرمین زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ملک میں پائیدار اور ماحول دوست سیاحت کے فروغ کیلئے دس سالہ پالیسی کو حتمی شکل دی ہے ۔
انہوں نے یہ بات شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے پانچ سالہ لائحہ عمل بھی وضع کیاگیا ہے۔
زلفی بخاری نے سیاحت کے فروغ کیلئے رکن ملکوں میں اطلاعات کے تبادلے پرزوردیا ۔
اجلاس کا مقصد ترقی پذیر ملکوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو بحال کرنا ہے ۔