Friday, 29 March 2024, 12:06:24 pm
امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،وزیرخارجہ
May 29, 2020

فائل فوٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمارے کسی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں ہیں تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔

ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بھارت اپنے مذموم عزائم پرعمل کرتے ہوئے خطے کا امن خطرے میں ڈال رہا ہے ۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت کے خطرناک عزائم اب عالمی برادری کے سامنے بھی واضح ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے کہا بھارت کنٹرول لائن پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں کرتے ہوئے نہتے بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.