Saturday, 20 April 2024, 11:48:40 am
وزیراعظم نے جیلوں میں خواتین کی حالت زار پر غور اور تحقیق کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
May 29, 2020

وزیراعظم عمران خان نے جیلوں میں خواتین کی حالت زار پر مشاہدے اور تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے ۔انسانی حقوق کی وزیر کو کمیٹی کا چیئرپرسن بنادیاگیا ہے ۔کمیٹی چار ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی کمیٹی خواتین قیدیوں کی حالت زار بہتر بنانے کیلئے ملک میں قیدیوں کے نظم ونسق کا ایک جامع اور قابل عمل نظام تجویز کرے گی ۔کمیٹی خواتین قیدیوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے صنفی اعتبار سے مخصوص تبدیلیاں تجویز کرنے کے تناظر میں جیل کے قواعدوضوابط اور متعلقہ قوانین کا جائزہ لے گی ۔کمیٹی جیلوں میں خواتین کے ہمراہ بچوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی اورایسے بچوں کو قومی دھارے میں لانے کیلئے مدد دینے کیلئے ان کی تعلیم اورانھیں معاشرے کا حصہ بنانے پرکام کرے گی ۔ 

Error
Whoops, looks like something went wrong.