Saturday, 11 July 2020, 05:42:20 pm

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے پر زور
May 30, 2020

وزیراعظم عمران خان نے ادارہ جاتی اصلاحات کا عمل جاری رکھنے اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ معیشت میں استحکام لانے سمیت عوام کیلئے ممکنہ سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جا سکے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں ملک کی اقتصادی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں آئندہ بجٹ کے خدوخال اور حکومتی ترجیحات کی روشنی میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے اور اقتصادی سرگرمیوں کی بحالی کے معاملات پر غور و خوض کیا گیا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے معیشت کے جائزہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی اور رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران بڑے اقتصادی اشاریوں میں استحکام اور بہتری کے رجحان کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ عرصے کے دوران تجارتی اور مالیاتی سمیت حسابات جاریہ کے خسارے میں کمی بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے ٹیکسوں کی وصولی میں اضافے قرضوں کی ادائیگی اور مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کے شعبوں میں نمایاں بہتری آئی۔

مشیر خزانہ نے کورونا وائرس کی وباء سے مرتب ہونے والے اقتصادی اثرات اور لوگوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے کی گئی کوششوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔