Saturday, 11 July 2020, 05:19:13 pm

مزید خبریں

 
وفاقی حکومت کی قومی اور بین الاقوامی ائرلائنز کو بیرون ملک پروازوں کی اجازت
May 29, 2020

پاکستان نے قومی اور بین الاقوامی ائیر لائنز کو گوادر اور تربت کے سوا تمام بڑے ہوائی اڈوں سے بیرون ملک پروازوں کی اجازت دے دی ہے ۔
ہوا بازی ڈویژن کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ حکومت کے فیصلے کے تحت طے شدہ ، غیر طے شدہ اورچارٹر پروازوں سمیت بیرون ملک جانے والے پروازوں کا سلسلہ آج رات گئے شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ بیرون ملک جانے والی پروازوں کے قواعد وضوابط جاری کیئے جاچکے ہیں جس کے مطابق ائیر لائنز کو متعلقہ ممالک کے قواعدوضوابط پر عمل کرنا ہوگا ۔
انہوں نے کہاکہ طیارے میں حفاظتی اسپرے کاچھڑکائو یقینی بنایا جائے گا اور ہوائی اڈوں پربھیڑ کی اجازت نہیں ہوگی۔