Friday, 29 March 2024, 02:15:58 am
وائس چیئرمین جموں و کشمیر پیپلز لیگ کا بھارتی فوج کےجاری محاصرے اور تلاشی کارروائیوں پراظہار تشویش
May 29, 2020

جموں وکشمیر پیپلزلیگ کے وائس چیئرمین سید اعجاز رحمانی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

انہوں نے اسلام آباد سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ادھر فیس بک پربھارتی مخالف اور پاکستان کے حق میں پیغامات پوسٹ کرنے پر دو کشمیری طلباء ثاقب رسول بٹ اور شیخ آفتاب کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ۔علاوہ ازیں پولیس نے پنڈت پورہ کرال گنڈ چیک پوائنٹ پر دونوجوانوں آصف احمد ڈار اور مزمل احمد پیر کو گرفتار کرلیا اوران پر حزب المجاہدین کے کارکن ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.