Thursday, 25 April 2024, 06:39:51 am
قومی رابطہ کمیٹی کا کورونا کے حوالے سے خصوصی اجلاس پیر کو ہوگا
May 29, 2020

فائل فوٹو

منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات کے وزیر اسد عمر نے کورونا وائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے ہسپتالوں میں بستر وینٹی لیٹرز کی دستیابی سے متعلق تازہ ترین معلومات کی فراہمی کا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلومات کی دستیابی سے مریضوں کو اپنی ترجیح کے مطابق ہسپتالوں میں داخلے کی سہولت حاصل ہو گی۔

اسد عمر نے کہا کہ پیر کوقومی رابطہ کمیٹی کے ہونے والے ایک خصوصی اجلا س میں آئندہ ماہ کیلئے کورونا وائرس کی وباء کی روک تھام سے متعلق حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے ملک بھر کے ہسپتالوں میں مناسب تعداد میں بستر اور وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں تاہم زیادہ تر متاثرہ افراد گھروں میں ہی خود کو قرنطنیہ میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

اجلاس میں کورونا وائرس سے بچائو کے حفاظتی اقدامات اور ضابطہ کار پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.