Friday, 29 March 2024, 04:15:47 pm
موثر اقدامات کے نتیجے میں کورونا سے پیدا ہونیوالی صورتحال قابو میں ہے، ظفر مرزا
May 29, 2020

فائل فوٹو

صحت کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ حکومت کے موثر اقدامات کے نتیجے میں ملک میں کورونا وائرس کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال قابو میں ہے۔

پی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تشخیصی ٹیسٹنگ کی استعداد میں اضافہ کیا گیا ہے اور یہی وجہ ے کہ اس وائرس سے متاثرہ زیادہ تر کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے تمام فیصلوں پر صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتوں کو اس مہلک وائرس پر سیاست کرنے کی بجائے اس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے اقدامات تجویز کرنے چاہئیں۔

معاون خصوصی نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے مقررہ ضابطہ کار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے ہاتھ ملانے سے گریز ماسک اور دستانے پہننے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.