Saturday, 20 April 2024, 05:48:42 pm
ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد64ہزار 28ہوگئی
May 29, 2020

فائل فوٹو

ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید دو ہزار636مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخص ہوئی ہے جس کے بعد اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد64ہزار 28ہوگئی ہے۔

پنجاب میں بائیس ہزار964، سندھ میں 25ہزار309، خیبرپختونخوا میں آٹھ ہزار842، بلوچستان میں تین ہزار928، اسلام آباد میں دوہزار ایک سو ، گلگت بلتستان میں چھ سو اٹھاون اور آزاد کشمیر میں دوسو ستائیس مریض ہیں۔

اس وائرس سے اب تک 22ہزار تین سو پانچ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ گزشتہ گھنٹے میں مزید ستاون افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار تین سو ستر ہ ہوگئی ہے۔

گزشتہ ایک روز میں کورونا کے گیارہ ہزار نو سو اکتیس ٹیسٹ کئے گئے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.