Wednesday, 24 April 2024, 06:55:09 pm
کوروناوائرس سےجاں بحق ریڈیوپاکستان کےدوملازمین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
May 29, 2020

کورونا وائرس سے گزشتہ روز جاں بحق ریڈیوپاکستان کے دوملازمین کی یاد میں آ ج پاکستان براڈ کاسٹنگ کے ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں تعزیتی ریفرنس ہو ا۔شرکاء نے سینئربراڈ کاسٹ انجینئر محمد اشفاق اور اردو نیوزکاسٹرمرحومہ ہماظفر کی ادارے کے لئے خدمات پر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔سیکرٹری اطلاعات اکبر حسین درانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں کومشکل کی اس گھڑی میں دستیا ب وسائل کے اندرزیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا ۔ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل عنبرین جان نے مرحوم ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے آخردن تک ادارے کے لئے کام جاری رکھا ۔انہوں نے کہاکہ یہ نہ صرف جاں بحق ملازمین کے خاندانوں بلکہ پورے ادارے کا نقصان ہے۔اس موقع پر جاں بحق دونوں ملازمین ،کورونا وائرس کے دوسرے متاثرین اور کراچی میں حالیہ طیارے حادثے کے شہداء کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔تقریب میں پریس انفارمیشن آفیسرشاہیرہ شاہد ، ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹرز اور دوسرے عملے نے شرکت کی ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.