Wednesday, 24 April 2024, 01:52:16 pm
آرمی چیف کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
May 29, 2020

فائل فوٹو

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے بہادر امن فوجیوں کی قربانیوں کے جذبے کادن مناتا ہے۔ جو دنیا کے مشکل ترین اور دشوار گزار خطوں میں انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے سلسلے میں اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے تحت عالمی امن کیلئے پاکستان کا نصب العین اور عزم ہمیشہ غیر متزلزل رہے گا۔

اپنے پیغا م میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریAntonio Guterresنے کہا کہ ایک ایسے وقت جب ہم خواتین امن اور سلامتی کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرار داد1325 کے بیس سال مکمل ہونے کی تقریب منا رہے ہیں ہمیں امن اور سلامتی کے تمام شعبوںمیں خواتین کی یکساں نمائندگی کے حصول کیلئے بہت کچھ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ آئو ہم سب مل کر امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں کورونا وائرس کی عالمی وباء کو شکست دیںاور ایک بہتر مستقبل قائم کریں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.