Thursday, 25 April 2024, 12:49:17 pm
حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کی خواہاں
April 28, 2020

تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ حکومت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ریڈیوپاکستان کے براہ راست پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قرضے کے بڑے چیلنج کے باوجود عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کو ترجیح دی ہے جو لاک ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔ مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کورونا وائرس کے تناظر میں مشکل کی اس گھڑی میں قوم کی مدد کیلئے پاکستان کی تاریخ میں ایک بڑا مالیاتی پیکج متعارف کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے تمام شعبوں کی مدد کیلئے کئی پروگرام متعارف کرا رہی ہے۔مشیر تجارت نے کہا کہ ملک بھر میں احساس پروگرام کے تحت نادار اور ضرورت مند لوگوں میں ایک سوچوالیس ارب روپے کی رقم شفاف انداز میں تقسیم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درج یکی صنعتوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی غرض سے حکومت ان کے تین ماہ کے بجلی کے بل ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار محنت کشوں کیلئے 75 ارب روپے کے ایک اور پیکج کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ مشیر تجارت نے کہا کہ آئندہ چند سال میں ملک کے غیررسمی کارکنوں کی مدد کیلئے کچھ اور پروگرام شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ڈیجیٹائزیشن پالیسی کے تحت ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی حوصلہ افزائی کیلئے موبائل کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی۔عبدالرزاق داؤن نے براہ راست کالز میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکسٹائل کی صنعت کی بحالی پر توجہ دے رہے ہیں کیونکہ مختلف ممالک میں صنعتوں پر سخت پابندیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائلز کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔

لائیوکالز کے ایک اور سوال پر مشیر نے کہا کہ حکومتن نے صرف بیل آؤٹ پیکج کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کیا اور ہماری خواہش کہ یہ فنڈ کے ساتھ ہمارا آخری پیکج ہو۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کی معاونت کے لئے ایک پروگرام کا آغاز کیا جا رہا ہے جنہیں نوکریوں سے نکال دیا گیا ہے جس کے تحت آجروں کو براہ راست فنڈز فراہم کئے جائیں گے تاکہ ملازمین کو تنخواہیں دینے میں ان کی مدد کی جا سکے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.