Monday, 24 September 2018, 01:22:03 pm
سید ابن عباس کا برطانیہ اورپاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال
April 29, 2018

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برمنگھم کے بڑے ایوان تجارت کا دورہ کیا اور برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

ہائی کمیشن کے ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران برمنگھم کے ایوان تجارت کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پال فالکنزنے ہائی کمیشن کو ایوان کے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کرداراورمواقع بالخصوص برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے تناظر میں بریفنگ دی ۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ تاجر برادری کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں آگاہ کرنے کیلئے برمنگھم کا ایوان تجارت آئندہ تین ماہ میں چمبر کی عمارت میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد کرے گا ۔