Saturday, 20 April 2024, 10:56:46 am
یو اے ای کے سفیر کی وزیر خزانہ سے ملاقات،اقتصادی پالیسیوں کی تحسین
March 29, 2023

متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے پاکستان کی موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاکستان میں معیشت کے مختلف شعبوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے میں اپنے ملک کی دلچسپی کا اظہا ر کیا۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان اور متحد ہ عرب امارات توانائی ‘ تیل صاف کرنے‘ پٹرولیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کررہے ہیں تاہم اس سلسلے میں ابھی بھی مزید مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مختلف شعبوں کو اجاگر کیا جس میں دونوں ممالک اپنے موجودہ تجارتی اور سرمایہ کاری پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔اسحاق ڈار نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری تجاویز کاخیر مقدم کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.