Thursday, 25 April 2024, 05:31:51 pm
خیبرپختونخوا،قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کی طرف سے پانچ ہزار حفاظتی کٹس مہیا
March 29, 2020

  خیبرپختونخوا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نے صوبے میں قرنطینہ مراکز کےلئے پانچ ہزار حفاظتی کٹس اور آٹھ ہزار دستانے مہیا کئے ہیں۔

 پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل نے آج صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ مریضوں اورعملے کےلئے ساڑھے سات سو لیٹر سینی ٹائزر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو تمام ضروری آلات بھی مہیا کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر  جنرل نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے ملنے والے طبی آلات صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹر ز ہسپتالوں کو بھی دئیے جائیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.