Thursday, 25 April 2024, 04:13:27 pm
حکومت صوبے میں کوروناوائرس کے مزید پھیلاو کی روک تھام کیلئے کوشاں ہے،میر ضیا اللہ لانگو
March 29, 2020

فائل فوٹو

بلوچستان کے وزیرداخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت صوبے میں کوروناوائرس کے مزید پھیلاو کی روک تھام کے لئے کوشاں ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کسی بھی طبقے کو اس بیماری سےبچانے کےلئے نظر انداز نہیں کیا جارہا۔

 وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے صوبے کی تمام جیلوں میں کوروناوائرس کیسز کی سکریننگ کی نگرانی کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی ہے۔

انہوں نے صوبائی جیل حکام کو معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کو فوری رہا کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ حوالات اور جیلوں میں رش کم ہو۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.