Friday, 19 April 2024, 08:51:02 pm
گلگت بلتستان میں کوروناوائرس ٹیسٹ کیلئے مزید تین لیبارٹریز قائم کی جائیں گی،حفیظ الرحمن
March 29, 2020

گلگت بلتستان میں ایک ہفتے کے دوران کوروناوائرس ٹیسٹ کےلئے مزید تین لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔

 یہ بات گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

 انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے علاقے میں لیبارٹریز قائم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے تاکہ مقامی سطح پر تمام ٹیسٹ کئے  جاسکیں۔

 وزیراعلیٰ نے کہاکہ گلگت بلتستان حکومت نے گیارہ سو کمروں کی گنجائش والے 15ہوٹلز کرائے پر لئے ہیں  اور وبا پر قابو پانے کےلئے 370 افراد کو قرنطینہ میں منتقل کیا۔

 انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثر ہ تمام مریضوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور انہیں متوازن غذا فراہم کی جارہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.