Saturday, 29 February 2020, 12:20:09 am
چین میں مقیم 4 پاکستانی طلباء میں کرونا وائرس کی تصدیق
January 29, 2020

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی مریض میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ۔انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین میں مقیم چار پاکستانی طلباء میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ چین میں ہمارا سفارت خانہ مسلسل ان طلباء سے رابطے میں ہے اورانھیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ چاروںطلباء کی صحت بہتر ہورہی ہے اورامیدظاہر کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوجائیںگے۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ تقریباً تیس ہزار پاکستانی چین میں مقیم ہیں اور ایک ذمہ دار حکومت ہونے کے ناطے ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔