Tuesday, 23 October 2018, 12:30:34 am
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ای روزگار پروگرام کیلئے درخواست طلب کر لیں
January 29, 2018

پنجاب کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تخلیقی' فنی اور غیر فنی آسامیوں کی تربیت کے لئے صوبے کے چھتیس اضلاع سے ای روزگار پروگرام کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔درخواست دہندگان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹerozgar.pitb.gov.pk کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔درخواست دینے کی آخری تاریخ پانچ مارچ ہے جبکہ پنجاب کے ڈومیسائل'35  سال کی عمر اور کم سے کم 16 سال کا تعلیمی تجربہ رکھنے والے درخواست دینے کے اہل ہیں۔تربیت کی خواہشمند خواتین کے لئے بھی پانچ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔