Monday, 19 February 2018, 02:46:04 pm
خیبرپختونخوا حکومت ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسزقائم کرے گی
January 29, 2018

خیبرپختونخوا حکومت ہری پور میں پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز کے قیام کے لئے نو ارب روپے خرچ کررہی ہے۔محکمہ تعلیم کے ایک عہدیدار نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ اس منصوبے کیلئے آسٹریا کی حکومت تکنیکی معاونت فراہم کررہی ہے۔

اس ادارے میں سافٹ وئیر انجینئرنگ، ماحولیاتی انجینئرنگ اور ملٹی میڈیا ٹیکنالوجیز سمیت فنی مہارتوں کے کورسز کرائے جائیں گے۔