Wednesday, 24 April 2024, 02:42:38 pm
گوادربندرگاہ پرنئی گودی ایک سال کےاندرتعمیرکی جائےگی:جعفراقبال
January 29, 2018

سمندری امورکےوزیرمملکت چوہدری جعفر اقبال نےکہاہےکہ گوادر بندرگاہ پر نئی گودی ایک سال کے اندر تعمیر کی جائے گی جہاں تین اضافی بڑے بحری جہازوں کولنگر انداز کیاجاسکےگا۔

گوادر میں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوسو کلو میٹر طویل یہ گودی بحری جہازوں میں سامان لادنے اورخالی کرنے کے لئے گوادر کی ساحلی پٹی سے بحیرہ عرب تک عمودی سمت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ گوادرمیں زیرو پوائنٹ سے کوسٹل ہائی وے تک ریل کی پٹڑی بچھائے جانے کے ساتھ ساتھ پندرہ کلو میٹر طویل شاہراہ کی تعمیر بھی جاری ہے۔وزیر مملکت نے کہاکہ گوادر میں نئے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بارہ کلو میٹر طویل فضائی پٹی ایک سال میں مکمل کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.