وزیر دفاع نے کہاکہ قومی اداروں پرحملے کی کوشش کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا ۔

ریاستی عملداری کو چیلنج کیا گیا تو قانون حرکت میں آئیگا:خواجہ آصف
28 اکتوبر 2016 (22:16)
0

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگرریاست کی عملداری کو چیلنج کیاگیا تو قانون حرکت میں آئے گا ۔
جمعہ کی رات ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ قومی اداروں پرحملے کی کوشش کو پوری قوت کے ساتھ ناکام بنایا جائے گا ۔
خواجہ آصف نے کہاکہ شہریوں کے حقوق کامکمل دفاع کیاجائے گا ۔
ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ قومی سلامتی سے متعلق شائع ہونے والی خبر کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہے ۔