نوازشریف نے کہاہے کہ کوہاٹ کو جنڈ اور پنڈی گھیب سے ملانے کے لئے ہائی وے تعمیر کی جائے گی ۔

حکومت کے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کے نتیجے میں ملک بہت جلد خوشحال ہوگا :وزیرا عظم
28 اکتوبر 2016 (12:56)
0

وزیرا عظم نوازشریف نے کہاہے کہ حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کے نتیجے میں ملک بہت جلد خوشحال ہوگا ۔آج کوہاٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے ملکی ترقی وخوشحالی کے کئے گئے وعدوں کو مکمل کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت صوبہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد کرکے تبدیلی لائے گی ۔وزیراعظم نے کہاکہ کوہاٹ کو جنڈ اور پنڈی گھیب سے ملانے کے لئے ہائی وے تعمیر کی جائے گی ۔
اس سے پہلے وزیر اعظم نے ضلع کوہاٹ کی کئی یونین کونسلز کو گیس کی فراہمی کیلئے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ۔یہ منصوبہ تین ارب اسی کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا ۔