چین کے سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

 امن مشنوں میں ممتازکردارعالمی امن کیلئے پاکستان کےعزم کا عملی ثبوت ہے:ویڈونگ
28 نومبر 2015 (16:02)
0

چین کے سفیر سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنوں میں پاکستان کا مسلسل اور ممتاز کردار عالمی امن کیلئے اسکے عزم کا عملی ثبوت ہے۔انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں عالمی ادارے کی سترھویں سالگرہ کے موقع پر قومی کانفرنس کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


عالمی امن کیلئےپاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان اقوام متحدہ کے تمام فورموں پر قریبی تعاون قائم ہے اور دونوں ملک علاقائی اور عالمی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔