ممنون حسین نے وسیلہ تعلیم پروگرام کو ملک کے تمام حصوں میں توسیع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غربت کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید توسیع کی ہے:صدر
28 نومبر 2015 (17:16)
0

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مزید توسیع کی ہے جس کا خطے اور دنیا میں سماجی تحفظ کے مثالی پروگرام کے طور پر اعتراف کیا گیا ہے۔

ہفتہ کو ٹھٹہ میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہنرمند افرادی قوت کی سکیم غربت کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے پروگرام کے تحت مالی امداد حاصل کرنے والے غریب خاندانوں کو فنی تربیت دینے پر زور دیا تاکہ انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جا سکے۔
صدر ممنون حسین نے وسیلہ تعلیم پروگرام کو ملک کے تمام حصوں میں توسیع دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے غربت کے مسئلے سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پروگرام کا مقصد وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت مستحق طلباء کو تعلیم فراہم کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں پروگرام کا آغاز ایک تاریخی پیشرفت ہے کیونکہ اس سے ساٹھ ہزار سے زائد طلباء براہ راست مستفید ہورہے ہیں۔
چیئرپرسن نے دوردراز علاقوں میں رقم کی ادائیگی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پرمبنی طریقوں کے بارے میں بریفنگ دی۔