وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تیز رفتار بس کا منصوبہ 6ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

File Photo

صوبے میں 70صنعتی زون قائم کئے جا رہے ہیں،پرویز خٹک
28 مئی 2017 (20:47)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں تیز رفتار بس کا منصوبہ چھ ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کی قیادت میں اتوار کے روز پشاور میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 3 ہزار کلو میٹر ہائی ویز کی تعمیر نو کیلئے ایک پروجیکٹ عملدرآمد یونٹ قائم کردیا گیا ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ یہ منصوبہ ایشیائی بنک کی مدد سے23 کروڑ بیس لاکھ ڈالر سے مکمل کیا جائے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے بھر میں70 صنعتی زون بھی قائم کئے جارہے ہیں۔
وزیراعلی نے صوبے میں دوسرے اور تیسرے درجے کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے ایشیائی بنک کی رضامندی کا خیر مقدم کیا۔