چیئرمین پیپلز پارٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو انسانیت پر حملہ قرار دیا۔

کشمیریوں کی نسل کشی، بلاول کا عالمی برادری کی خاموشی پر اظہار افسوس
28 مئی 2017 (20:44)
0

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کو انسانیت پر حملہ قرار دیا ہے۔

انہوں نے اتوار کے روز کراچی سے جاری ہونے والے پریس کو دئیے گئے ایک بیان میں بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقدس ماہ رمضان کے آغازکے ساتھ ہی کشمیریوں کے خلاف مظالم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوںکو ریاستی دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ صرف اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔