جرمن چانسلر نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت نے مغربی ممالک کو تقسیم کردیا ہے۔

یورپ کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے،انجیلا مرکل
28 مئی 2017 (20:38)
0

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہیے۔

اتوار کے روز میونخ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت نے مغربی ممالک کو تقسیم کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جرمنی اور یورپ کو امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے کام کرنا ہوگا کیونکہ اپنے بہتر مستقبل کیلئے اقدامات ہم خود ہی کرسکتے ہیں ۔
انتخابات سے ظاہر ہوتا ہے کہ2005سے برسراقتدارانجیلا مرکل چوتھی مدت کیلئے بھی دوبارہ منتخب ہوسکتی ہیں۔