نیانظام لوگوں کو بطور ووٹر اپنا اندراج کرانے اور انتخابی فہرستوں کی تیاری میں معاون ثابت ہوگا،ترجمان

الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر میں کمپوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کا نظام متعارف
28 مئی 2017 (20:29)
0

الیکشن کمیشن نے صوبائی دفاتر میں کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کا نظام متعارف کرایا ہے۔
الیکشن کمشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستوں کا نظام اگلے دوماہ میں بتدریج ملک بھر میں کمشن کے ضلعی دفاتر کو فراہم کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ نیا نظام لوگوں کو بطور ووٹر اپنا اندراج کرانے میں سہولت فراہم کرے گااور انتخابات کیلئے انتخابی فہرستوں کی تیاری میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔