وزیر اعلیٰ پنجاب کا مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

شہبازشریف کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت
28 مئی 2017 (20:23)
0

پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے کشمیری عوام کے خلاف ظلم اور جبر کا بازار گرم کررکھا ہے۔
وزیراعلی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔