ایکسپو سنٹر پانچ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا۔

وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے تاجروں کی سہولت کیلئے پشاور میں ایکسپو سنٹر کی تعمیر کا کام شروع کر دیا
28 مئی 2017 (18:49)
0

وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کے تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے پشاور میں ایکسپو سنٹر کی تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ یہ ایکسپو سنٹر پانچ ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائیگا۔
اس ایکسپو سنٹر سے افغانستان اوروسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صوبے میں تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے اور روز گار کے مواقع پیداکرنے میں مدد ملے گی۔